ابنا: فارس نیوز کے مطابق برژنسکی نے اس بات کی تائيد کرتے ہوئے دنیا پر اپنی چودھراہٹ جمانے کا وقت گذر چکا ہے کہا کہ اب تسلط کے معنی بھی ختم ہوتے جارہے ہیں۔ برژنسکی نے جان ہاپکنز یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ کی تیرہ سالہ برتری بھی ختم ہوگئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکہ کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ سوپر پاور کی حیثیت سے اپنی برتری قائم رکھ سکے۔ برژنسکی نے کہا کہ امریکہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے نئے تقاضوں سے ہماہنگ ہوجائے اور خود کو برتر سمجھنا چھوڑ دے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475181
امریکہ میں قومی سلامتی کے سابق مشیر برژنسکی نے کہا ہے کہ دنیا پر امریکہ کے تسلط کا زمانہ ختم ہوچکا ہے۔